Description
ایک غلط چال کھیل کا پانسہ پلٹ دیتی ہے! دیکھنا یہ ہے پہلے کون چلتا ہے!
“غلط چال” انسپکٹر جرار سیریز ناول 7 (خاص نمبر)
شہزاد بشیر کا 20 واں ناول اور دوسرا تہلکہ خیز خاص نمبر
خاص نمبر کی ایک جھلک : —
★ اس بار کا ناول بہت عجیب و غریب ہے۔ ایک نئے دلچسپ ولن کی آمد۔
★گمنام جزیرے پر برسوں سے قید ایک قیدی کا فرار۔ خبر نے تہلکہ مچا دیا
★ ایک ایسا قیدی جو بیک وقت بے گناہ بھی تھا اور گناہ گار بھی۔
★ حماد آفاق شاہانہ “پروفیسر ٹانگڑی والا” کے گھر نوکری کرنے پر مجبور۔ آخر کیوں ؟ طنزو مزاح کا طوفان۔
★ حماد چوکیداری، آفاق گھر کی صفائی اور شاہانہ کھانا پکانے پر مامور۔ دلچسپ صورتحال۔ وہ وہاں کر کیا رہے تھے؟
★ انسپکٹر جرار نے اپنے ہی بچوں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔ ساتھ ہی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔
★ اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار نے انسپکٹر جرار کو چونکا دیا۔ اور پھر ہوا ہنگاموں کا آغاز۔
★ شہر میں اچانک انتہائی اہم افراد کی اموات کا سلسلہ شروع۔ تمام اموات قدرتی تھیں ۔۔۔ مگر !
★ انہیں اس بات پر ہی چکر آنے لگے کہ یہ چکر کیا ہے؟آپ بھی چکرا جائیں گے۔ چکر ہی سمجھ نہیں آئے گا۔
★ ڈاکٹر جگاڑی سے ملئے۔ وہ کون تھا؟اس کی آفر نے پروفیسر ٹانگڑی والا کے دماغ کا فیوز اڑا دیا۔ آفر کیا تھی؟
★ وہ اپنے دشمن کو قتل کروانا چاہتا تھا۔ کون تھا اس کا دشمن؟
★ وہ تینوں اس کا نام جان کر دھک سے رہ گئے۔ آفاق کی بھی سٹی گم۔ شوخی ہوا ہوگئی۔
★ اس بار مجرم بے انتہا چال باز تھا۔ اس نے ایک تو کیا، آدھا ثبوت بھی نہ چھوڑا۔
★ وہ جس لائن پر تفتیش کرتے، خود کو بند گلی میں پاتے۔
★ یہ چکر پر چکر کھاتے رہے اور وہ قہقہے لگاتا رہا۔ چالیں چلتا رہا۔
★ آخر وہ تھا کون؟ کیا وہ اس تک پہنچ پائے؟
★ اصل مجرم کون تھا؟ کیا وہی قاتل بھی تھا؟
★ ایک انتہائی شاطر مجرم کی چکرا دینے والی کہانی۔
★ انسپکٹر جرار کو دانتوں پسینہ آگیا۔ ہر چال غلط پڑی۔
★ جاسوسی اور سراغ رسانی کے جوڑ توڑ سے بھرپور ناول۔ دماغ کی چولیں ہل جائیں گی۔
★ ایک انوکھا اور منفرد ناول۔قدم قدم پر سسپنس اور طنزومزاح۔ ذہانت کا دونوں طرف سے بھرپور مظاہرہ۔
★ ایسے ناول آپ نے بہت کم پڑھے ہونگے۔
Reviews
There are no reviews yet.