Description
شہزاد بشیر کا 28 واں اور مکتبہ کتاب دوست کا 51 واں ناول۔
دور ۔۔۔۔ متفرق سیریز ناول 3
جھلکیاں
دور – ایک نوجوان کی دلچسپ داستان جو دور ہوگیا تھا۔ کس سے؟
اسے اپنا جرم معلوم نہ تھا لیکن پولیس اس کے پیچھے تھی۔
وہ ایک اجنبی شہر میں تھا جہاں اس کی منزل پر تالا تھا۔
گلو بھائی ۔ معاشرے کا ایک کردار جس نے اسے سونے کو جگہ دی۔ مگر پھر؟
استاد روشن ۔ جسے لوگوں کو پرکھنے کا دعویٰ تھا۔ کیا ایسے لوگ بھی ہیں؟
اس نے رات بسر کرنے کے لئے کہاں ٹھکانہ ڈھونڈا۔ آپ چونک جائیں گے۔
عزت نفس پر سمجھوتہ نہ کرنے والا خوددار جسے رات کتوں کے ساتھ بسر کرنی پڑگئی۔
وہ رات کے اندھیرے میں ہونے والی ایک واردات میں بے خطر کود پڑا۔
ایک مرسیڈیز کار جس کا سودا صرف ساڑھے تیرہ سو روپے میں ہوا۔ کیسے؟
اس کی جیب میں پھوٹی کوڑی نہ تھی مگر وہ کروڑ پتی بھی تھا۔
محبت کا فسانہ جس میں غلط فہمی نے دراڑ ڈال دی۔
بھائی فوجی۔ ایسے کردار شاید ہمارے گلی محلوں میں ملیں گے۔
گلاب بھائی کون؟ اس کا نام پورے ناول میں گونچتا سنائی دے گا۔
وہ لمحہ جب اس نے موٹر سائیکل تین لڑکوں پر چڑھا دی۔ آخرکیوں؟
ایک موقع جس نے اس کی زندگی بدل دی۔ وہ دور سے اور دور ہوگیا۔
اسے کس کی تلاش تھی؟ وہ اسے کیسے ملا؟ ایک جذباتی داستان۔
دور ۔ ایک لمبے سفرکی انتہائی دکھ بھری، تکلیفوں سے الجھتی، قدرت کی بنائی لکیروں پر چلتی، ہمت کے پروں پر اڑتی، حوصلوں کی اڑان بھرتی، محبت اور خلوص کی دنیا کی ایک دلچسپ داستان
Reviews
There are no reviews yet.