Sale!

Zinda Ahram

Original price was: ₨1,250.00.Current price is: ₨850.00.

زندہ اہرام – عرفان مرتضیٰ

NovelZinda Ahram
SeriesC-9 Series Novel #12 Last Part
GenreSpy / Military Mission 
AuthorArfan Murtaza
PublisherMaktaba Kitab Dost
LanguageUrdu
PagesPaperback
PriceRs.850/-
DeliveryFREE
ISBN #978-627-7600-xx-x
Publication DateNovember 2025

Description

Zinda Ahram C-9 Series Last Part by Arfan Murtaza

 زندہ اہرام – سی نائن سیریز ناول 12 کی ایک دلچسپ جھلک۔

زندہ اہرام۔سی نائن سیریز کا بارہواں اور اہرام سیریز کا آخری ناو ل۔
سرافینا۔۔ زٹانا کی تخلیق، تاریکی کی پیداوار اور دہشت کا دوسرا نام، جو محض ایک انگلی کے اشارے سے ہلاکت خیز طوفان برپا کر دیتی تھی۔
اور پھر آیا وہ لمحہ جب سرافینا نے وحشیانہ انداز میں ان پر دھاوا بولا۔ایک ایسا قیامت خیز منظر جس نے سب کے دل دہلا دیئے۔
اور جب ان پر سفید روشنی کا خفیہ راز آشکار ہوا تو ایک لمحے کو سب کچھ تھم گیا۔ ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔
ملیئے ڈاکٹر ایم کے ہولناک شاہکار سے۔۔ انسان اور مکڑی کے ڈی این اے کے امتزاج سے جنم لینے والی ایسی مخلوق، جس کا واحد مقصد خون بہانا اور جان لینا تھا۔
اور پھر اس جان لیوا مکڑی نے اپنی نوکیلی، خنجر جیسی ٹانگوں سے سی نائن ٹیم پر ایسا حملہ کیا کہ فضا چیخوں سے گونج اٹھی۔
سی نائن ٹیم کا ڈاکٹر ایم اور ماسٹر اسکارپین سے خونریز تصادم۔۔ فتح کس کے حصے میں آئی؟
پروفیسر مارک۔۔ ایک پرسرار شخصیت، جس کے ٹھکانے اور سازشوں کا سراغ لگانے کے لئے سی نائن ٹیم کو ناکوں چنے چبانے پڑے۔لیکن۔۔۔
سنّاٹا گھاٹی کا جنگل۔۔ جہاں ہر پتا خون میں ڈوبا لگتا تھا اور ہر درخت دہشت کی زندہ تصویر دکھائی دیتا تھا۔ایک ایسا خوفناک جنگل جس میں قدم رکھتے ہی سانسیں تھم جاتی تھیں۔
اور جب سی نائن ٹیم اس خونی جنگل میں پہنچی۔۔ آخر وہ کس کی تلاش میں تھے؟
یہ ایسا خطرناک مشن تھا کہ عرفان نے اعلان کر دیا ۔ اس سفرسے زندہ واپسی ممکن نہیں ہو سکتی۔آخر ایسا کیا تھا اس مشن میں؟
جنگل کی تاریکی میں حورب کی نظر ایک پراسرار حویلی پر جا ٹھہری۔۔ مگر خوفناک حقیقت یہ تھی کہ وہ حویلی صرف اسی کو دکھائی دے رہی تھی۔ لمحوں میں وہ ایک عجیب اور ہولناک کیفیت کے شکار ہو گئے۔
ہلتی جھاڑیاں، سرسراتی سرگوشیاں۔۔جنگل میں کوئی تھا جو ان کے راستے میں آ کھڑا ہوا تھا۔وہ جو ان کے خون کا پیاسا تھا۔آخر کون تھا وہ؟
موت کی حویلی ۔۔وہ جگہ جہاں شیطان بستے تھے۔۔اور جب وہ اس حویلی میں داخل ہوئے، تو موت خود میزبان بن کر ان کے سامنے آ کھڑی ہوئی۔ایسا خوفناک لمحہ کہ سانسیں سینے میں قید ہو تی محسوس ہوں گی۔
ایونڈر ۔ اندھیرے کی مخلوق۔سیاہ لباس میں لپٹا، غیر معمولی جسامت والا وہ شیطان جو ایک بار کسی کی آنکھوں میں دیکھ لیتا ،وہ ہمیشہ کے لئے اس کا غلام بن جاتا۔
اور پھر وہ لمحہ آیا جب دنیا کے بہادر ترین ایجنٹس اس کے قابو میں آ گئے۔وہ اب ایونڈر کے غلام تھے۔
روشنی اور اندھیرے کا ایسا ٹکراؤ،جس کا فیصلہ صرف ایک قربانی سے ممکن تھا۔آخر کس کی تھی وہ قربانی؟؟
وہ لمحہ جب شیطان زٹانا اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ پاتال کی گہرائیوں سے نکلا ۔ پھر شروع ہوئی ایک جان لیوا جدوجہد۔ ایسی جدوجہد، جس کا ہر لمحہ قیامت کا لمحہ تھا۔
ہر لمحہ سسپنس، ہر صفحہ برق رفتاری سے بھرپور ایکشن اور سنسنی خیز واقعات سے لبریز، یہ ناول آپ کو شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں جکڑ کر رکھے گا۔
اہرام کی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کے ساتھ اور سی نائن ٹیم کی انتھک جدوجہد پر مبنی ۔سی نائن ٹیم کا بارہواں کارنامہ پڑھئے۔ اپنی کاپی آج ہی بک کروایئں۔
مصنف : عرفان مرتضیٰ / ناشر : مکتبہ کتاب دوست

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Zinda Ahram”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Have a question? Let's chat

Add to cart