Description
Cheekhti Maut by Arfan Murtaza
چیختی موت – سی نائن سیریز ناول 10 کی ایک دلچسپ جھلک۔
(جھلکیاں)
چیختی موت۔سی نائن سیریز کا دسواں ناو ل۔
دشمن نے سی نائن ٹیم کے راستے میں ایسی آہنی دیواریں کھڑی کر دیں تھیں جنہیں عبور کرنا عام انسان کے بس کی بات نہ تھی۔
اور پھر وہ ہولناک لمحہ آ پہنچا۔۔جب ایک خونی تصادم کی ابتدا ہوئی۔۔ ایسا تصادم، جس میں دشمن کوئی اجنبی نہیں بلکہ ان کا اپنا تھا۔
ایجنٹ زرگان ۔ لوہے کے ہاتھ والا ایک طاقتور دشمن ۔ اور پھر ہوا سیف اور زرگان کے درمیان ایک ایسا سانس روک دینے والا مقابلہ، جس کا انجام یقینی موت تھا۔۔ مگر کس کی ؟
اہرام میں موت کا ایسا سلسلہ شروع ہوچکا تھا جو رکنےوالا نہیں تھا۔
پھر ہوا میجر جیری کی ٹیم پر وار۔۔ لمحوں میں چیختی موت نے اس کے ایک ساتھی کو نگل لیا۔
مگر سوال یہ تھا۔۔ آخر حملہ کس چیز کا تھا؟ وہ کون سی ان دیکھی طاقت تھی جو نظر نہ آ کر بھی قہر بن کر ٹوٹی؟
جوزف نے جیسے ہی تابوت میں ہاتھ ڈالا، اسے یوں محسوس ہوا جیسے کسی خوفناک طاقت نے اس کے وجود کو جکڑ لیا ہو۔
اور پھر آیا وہ دہشت ناک لمحہ۔۔ جب تابوت کا ڈھکن خودبخود اُڑتا ہوا فضا دور جا گرا۔
وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے تھے مگر موت کا سایہ ان کے سروں پر کسی خبیث پرندے کی طرح منڈلا رہا تھا۔
اچانک ان کی نظر ایک عجیب و غریب مجسمے پر پڑی۔۔ ایسا مجسمہ جو لگتا تھا جیسے ابھی زندہ ہو جائے گا۔
جیسے ہی وہ اس کے قریب سے گزرے، ایک ایسا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ان کے حواس چھین لیے۔ کیا راز تھا اس پتھر کے مجسمے میں چھپی اس بھیانک حقیقت کا؟
لالچ کا ایک ایسا جال بچھ چکا تھا جس میں صرف خزانے ہی نہیں، زندگیاں بھی داؤ پر لگ چکی تھیں…
یہ صرف ایک مہم نہیں تھی۔۔ یہ آزمائش تھی انسانیت کی، جہاں ہر قدم پر موت کی شکل بدل رہی تھی۔
آخر وہ کون سا ہولناک راز تھا جس کے ذریعےزندہ انسان آہستہ آہستہ مردوں میں تبدیل ہو رہے تھے؟
کیا وہ کوئی شیطانی طاقت تھی؟ یا صدیوں پرانا کوئی قفل جس نے کھلتے ہی قیامت برپا کر دی؟
ان رازوں کے درمیان، ایک فیصلہ کن گھڑی آ چکی تھی۔ جہاں ایک غلط قدم، پوری ٹیم کو اندھیروں کی نذر کر سکتا تھا۔
اہرام کی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کے ساتھ اور سی نائن ٹیم کی انتھک جدوجہد پر مبنی ایک شاندار اور سنسنی خیز ناول۔
سی نائن ٹیم کا دسواں کارنامہ پڑھئے۔ اپنی کاپی آج ہی بک کروایئں۔
مصنف : عرفان مرتضیٰ / ناشر : مکتبہ کتاب دوست





Reviews
There are no reviews yet.