Description
Ahram Ka Qeher by Arfan Murtaza
اہرام کا قہر – سی نائن سیریز ناول 9 کی ایک دلچسپ جھلک۔
(جھلکیاں)
اہرام کا قہر۔سی نائن سیریز کا نواں ناو ل۔
سازش، سچائی اور سرنگوں میں چھپی حقیقت جس کے بارے میں دنیا آج تک صرف اندازے ہی لگا سکی۔
ہزاروں سال پہلے تیار کیا گیا قہر جو اب جاگ چکا تھا۔
اہرام کا وہ سفر، جو حقیقت اور خوف کے درمیان ایک لرزتی ہوئی لکیر بن گیا۔
میجر جیری نے پراسرار کتاب کی تلاش میں پروفیسر صفدر کو اہرام کے سائے میں دھکیل تو دیاتھا ۔۔ لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہاں کیا چھپا تھا؟
چیف طان شے۔ ایک ایسا مجرم، جسے ہر زاویے سے ناقابلِ شکست سمجھا جاتا تھا، مگر اس کی حقیقت کیا تھی؟
سی نائن ٹیم اور چیف طان شے کے درمیان ایک ہولناک ٹکراؤ۔اور پلڑا بھاری تھا صرف طان شے کا۔
جیسے ہی وہ اہرام کے اندر پہنچے، چھت پھٹی اور پتھر برسنے لگے۔کیا اس خونی بارش سے کوئی بچ سکا؟
اہرام ۔۔صرف صرف ایک عمارت یا بھول بھلیاں نہیں، بلکہ فیصلوں کا امتحان بھی تھا۔
ان کے سامنے راستےدوتھے اور فیصلہ ایک ۔۔۔ زندگی یا موت؟
کچھ لوگ پہلی سرنگ کی طرف بھاگے، کچھ دوسری کی طرف مگر اصل راستہ کون سا تھا؟
میجر رانا کا بھیجا ہوا ایک پیغام، عرفان کے موبائل پر نمودار ہوا۔ جسے پڑھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ آخر کیا تھا اس پیغام میں؟
وہ پیغام سی نائن ٹیم کو لے گیا ایک ایسی عمارت میں جہاں ہر دروازے کے پیچھے ایک راز چھپا تھا۔
میجر رانا ۔ زنجیروں میں جکڑے ہوئے۔ایک ایسی شیطانی لیبارٹری میں قید تھے جو انسانی عقل سے باہر تھی۔کیا میجر رانا بچ پائے ؟
وہ لمحہ جب گارڈ نےلوہے کا راڈ پوری قوت سے ایجنٹ سیف کے سر میں دے مارا۔کیا وہ اس جان لیوا حملے سے بچ پایا؟
وہ لمحہ جب ایجنٹ عرفان اور خرم کا کمرہ لرز اٹھا۔ہر طرف دھواں پھیل گیا اورپھر ایک سایہ ابھر ا۔آخر کس کا تھا وہ سایہ؟
ایجنٹ حورب،جسے سی نائن ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا،اب اپنے ہی ساتھیوں کی جان کی دشمن بن چکی تھی۔یہ غداری تھی؟ یا کوئی خوفناک کھیل؟
اہرام کی گہرائیوں میں ملا پروفیسر صفدر کو ایک پراسرار تابوت ۔تابوت کو دیکھتے ہی انہوں نے کی ایک ایسی پیش گوئی کی جسے سن کر سب کے ہوش اڑ گئے۔آخر کیا تھی وہ پیش گوئی؟
پروفیسر صفدر نے اس تابوت کے لیے جان کی بازی لگا دی ۔۔لیکن کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے؟
کیا یہ اہرام کا قہر ان سب کو نگل جائے گا؟ہر صفحہ ایک دھماکہ ، ہر منظر لرزہ خیز۔
اہرام کی دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات کے ساتھ اور سی نائن ٹیم کی انتھک جدوجہد پر مبنی ایک شاندار اور سنسنی خیز ناول۔
سی نائن ٹیم کا نواں کارنامہ پڑھئے۔ اپنی کاپی آج ہی بک کروایئں۔
مصنف : عرفان مرتضیٰ / ناشر : مکتبہ کتاب دوست





Reviews
There are no reviews yet.