Description
Siyah Haqiqat by Arfan Murtaza
سیاہ حقیقت – کہانیوں کے مجموعے کی ایک دلچسپ جھلک ۔
* سیاہ حقیقت۔انسانیت کی تاریکیوں کو روشن آئینہ دکھاتی ایک کوشش۔
* ملیئےنکھٹو سے ۔دانش ایک محنتی سلجھا ہوا نوجوان مگر گھر اور محلے میں نکھٹو کے نام سے مشہور تھا اور پھر جب وہ ایک شہزادی سے ملا ۔آپ سوچ کے دنگ رہ جائیں گے کہ کیا ایسا بھی ممکن ہے ۔آج کے زمانے کا سچ ،ایک حقیقت ،ایک تلخ کہانی ۔
* حاجی چچا ۔۔ایک دلچسپ شخصیت ۔جو وقت ،حالات ، سسٹم اور اداروں یعنی ہر چیز سے ناراض تھے۔ایسی شخصیت آپ کو ہر گلی محلے اور شہر میں نظر آئے گی۔
* قرار صاحب اپنے بیٹے کو نئے سکول میں داخل کروانا چاہتے تھے ۔اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ان کو کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے ۔ایک باپ کی تگ و دو کی کہانی ۔آج کے دور کی ایک تلخ حقیقت ۔
* اور جب احمد صاحب نے اپنے اکلوتے بیٹے ہادی کو اپنا گھر بار بیچ کر بیرون ملک تعلیم اور نوکری کے سلسلے میں بھیجا مگر وہ وہاں پہنچ کر لاپتا ہو گیا ۔کیا ہوا تھا اس کے ساتھ ؟کیا معاملہ پیش آیا؟ اور جب حقیقت سے پردہ اترا توانسانیت کا حقیقی چہرہ سامنے آ گیا۔
* جینیفر پہنچی ایک پرانی حویلی میں ،جہاں موجود پینٹنگ بہت پراسرار تھی ۔آخر ایسا کیا تھا اس پینٹنگ میں اور جب اس کو ایک خوفناک حقیقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ایک حد درجے سنسنی خیز راز ۔
* جب حارث اپنے علاج کے بعد گھر واپس آیا تو ایک صبح اسے ایک خوفناک چیخ سنائی دی، جو اسے ایک ایسے پراسرار جال میں لے گئی جہاں حقیقت اور سراب کے بیچ کا فرق مٹ چکا تھا۔
* ارمان اور روہی پہنچے ایک پرسرار عمارت میں اور پھر انہیں احساس ہوا کہ اس گھر میں ان کے علاوہ کوئی اور بھی موجود ہے ۔ان کا سامنا ہوا ایک سیاہ حقیقت سے ۔آخرتھی کیا یہ سیاہ حقیقت ۔جاننے کے لئے پڑھیں نیا ناول سیاہ حقیقت جو کہ مکتبہ کتاب دوست کے توسط سے ماہ ستمبر 2024میں منظر عام پر آ رہا ہے۔
* ہر کہانی کا اختتام آپ کو چونکنے پر مجبور کر دے گا۔







Reviews
There are no reviews yet.