Description
موت کی دھن : ڈی ایس پی طاہر سیریز ناول ۔ 4
- ایک پراسرار بوڑھا تھانے میں چلاتا ہوا داخل ہوا۔ سب مریں گے۔ کوئی نہیں بچے گا۔
- ڈی ایس پی طاہر کا اپنے تھانے میں کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان۔
- عبدالسمیع نے میڈیکل اسٹور پر اپنی غیر معمولی سماعت سے ایک ہولناک منصوبہ بندی سنی ۔
- ڈاکٹر فراز اور ڈی ایس پی طاہر کی آنکھوں کے سامنے ایک ہولناک قتل کی واردات ہوئی ۔ دونوں کچھ نہ کرسکے؟
- قتل کس کاہوا؟کس نے کیا؟اور سب سے حیران کن معاملہ یہ کہ قتل ہوا کیسے؟
- اس مرتبہ ڈاکٹر فراز نے خوو تفتیش کرڈالی۔ کھڑکی سے اسے ایک خطرناک منظر دکھائی دیا۔
- ڈی ایس پی طاہر قاتل کے پیچھے۔ جان لیوا جھڑپ ۔ وہ لمحہ جب قاتل نے طاہر پر چند فٹ دور سے گولیاں چلادیں۔
- انسپکٹر طارق اور سب انسپکٹر احمد کے درمیان کشمکش ۔ ایک پان والے کی کہی بات جس نے طارق کا دماغ گھمادیا۔
- اجو گینگ ۔ ایک خطرناک گروہ۔ عبدالسمیع پھر خطرات میں کود پڑا۔ جان کے لالے پڑگئے۔
- معاشرے میں موجود ایک زہریلی لعنت کے خلاف سب سے بڑا ایکشن۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے چہرے سے اترتے نقاب۔
- ایک ہی ادارے میں مثبت اور منفی کرداروں کے درمیان کشمکش کی کہانی ۔ فاتح کون رہا۔شکست کس کا مقدر بنی۔
- آخر میں طاہر اور فراز نے جب کیس کے رازوں سے پردہ اٹھایاتو۔۔۔آپ بھی اچھل پڑیں گے۔
- ڈی ایس پی طاہر سیریز کا ایک بہترین ذہانت سے بھرپور سسپنس سنسنی طنزومزاح کا شاہکار ناول۔







Reviews
There are no reviews yet.