https://store.kitabdost.com
10% to 33% Discount on Books & Novels
Secure & Reliable Payment Methods -
Pay via Jazzcash Easypaisa or Bank Transfer -
Questions? WhatsApp 03072395447
Previous
جواز ۔ ناولٹ ۔ ناول

Jawaz

Original price was: ₨450.00.Current price is: ₨350.00.
Next

Superman

Original price was: ₨540.00.Current price is: ₨450.00.
superman urdu novel by shahzad bashir

Nikhattu

Original price was: ₨1,200.00.Current price is: ₨900.00.

نکھٹو – Nikhattu

NovelNikhattu
SeriesMutafariq Series Novel #2
GenreComedy / Motivational
AuthorShahzad Bashir
PublisherMaktaba Kitab Dost
LanguageUrdu
PagesPaperback
PriceRs.900/-
DeliveryFREE
ISBN #978-627-7600-08-2
Publication DateEditions June 2022 / Jan 2025

 

Description

Nikhattu by Shahzad Bashir

نکھٹو ! جھلکیاں پڑھئے

اسٹریٹ کرائمز کیسے رکیں گے ! یہ بتانے آیا ہے نکھٹو۔
طنزومزاح ٹریجڈی موٹیویشن اس ناول کو منفرد بناتے ہیں۔ ہر کردار منفرد اور آپ کے اردگرد موجود۔ ایک نوجوان کی کہانی جسے دنیا نے نکھٹو جانا۔ مگر۔۔۔۔
سنڈریلا کی جوتی، بے جی کے ہاتھ میں اور۔۔۔ سنڈریلا کے عاشق کی داستان
یہ وہ نکھٹو ہے جو سنجیدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا، مصیبت کے دور میں خوش رہنا، دوستوں پر مرمٹنا، برائی کے خلاف عملی قدم اٹھانا، ٹوٹے ہوئے حوصلوں کو پھر سے جوڑنا، دنیا کو اپنے عزم سے نیا راستہ دکھانا اور اپنی منزل کو پالینا سکھاتا ہے۔
 طنزومزاح جو آپ کو ہنسنے مسکرانے پر مجبور کردے اور سبق ایسا کہ ہارے ہوئے انسان کو بھی جینا سکھا دے۔ نکھٹو عام ڈگر سے بالکل ہٹ کر لکھا گیا ایک صاف ستھرا خالص فیملی انٹرٹینمنٹ ناول ہے جسے گھر کا ہر فرد بلا جھجک پڑھ سکتا ہے۔ اگر آپ آج کے دور میں وہی مواد پڑھنا چاہتے ہیں جو کبھی پی ٹی وی کے اردو ڈراموں میں دکھایا جاتا تھا تو نکھٹو آرڈر کیجئے۔

★ نکھٹو ناول کی جھلکیاں : ★

 ایک نوجوان کی دلچسپ داستان۔ زمانے نے اسے نکھٹو جانا۔
 ملازمت کی تلاش میں بغیر سفارش اور رشوت اپنے بل بوتے پر کچھ کردکھانے کا عزم کیا کیا گل کھلاتا ہے؟
 اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے والے اس نوجوان کی کہانی جس نے اسٹریٹ کرمنلز کو ٹکر دینے کی ٹھان لی۔
 سنڈریلا ۔۔ اس کا خواب تھی۔ کون تھی سنڈریلا؟

——-ٓٓ دلچسپ مکالمے —–

 “دنیا میں زیادہ تر ایجادات نکھٹو لوگون نے کی ہیں۔۔۔ میری جان ۔۔۔!”
 “قسمت جوتا پہناتی ہے تو سائز نہیں پوچھتی۔۔میرے دوست۔۔!”
 “یااللہ تھوڑی عقل ڈاؤن لوڈ کردے اس نکھٹو کے دماغ میں بھی”۔ بے جی
 “یہ رشتہ ہے یا موت کا فرشتہ ہے؟” میاں جی۔ مسکراہٹوں کا طوفان۔
 ملئے آپا زلیخا سے ۔۔۔ شائد آپ کے محلے میں بھی یہ کردار ہو۔
 ساتھ ہی سردھنئے شاعر مرزا طالب کی شاعری پر۔
“افضل کریلا اور یہ نکھٹو۔بچپن میں پڑھی تھی کہانی۔ ایک اندھا دوسرا لنگڑا ۔”
 “ارے نکھٹو دنیا چاند پر پہنچ گئی۔۔۔” ۔۔۔ “جی ہاں میری جوتی پہن کر۔۔۔! “
 “پکوڑے تل کر کھائے بنا چھوڑ دونا ۔۔۔تو ایسی شکل ہوجاتی ہے ان کی۔”
 طنزو مزاح سے بھرپور مکالمے جو آپ کو ہنسنے ہنسانے پر مجبور کردیں گے۔
 “بولو۔۔۔ میرے لئے کام کرو گے؟ یہ لو بندوق۔۔۔ جو آئے اڑا دو” سسپنس سنسنی سے بھرپور سچوئیشنز۔
 “حق بریگیڈ” حق پر مر مٹنے والے
 “موت بھی آتی تو اسے مسکرا کر سلام کروں گا” جذباتی مکالمے
“بالآخر ۔۔۔۔ مجھ تم مل ہی گئیں ۔۔۔۔ سنڈریلا ! ” منزلوں کی جستجو
بے جی۔ آپا زلیخا۔ افضل کریلا۔ شاعر مرزا طالب۔ سنڈریلا اور زمانے میں مشہور نکھٹو جیسے کردار۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Nikhattu”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping
Have a question? Let's chat